28 فروری 2019 کو جب ابھینندن ورتمان کی اہلیہ تنوی ماروا کے موبائل فون پر سعودی عرب کے نمبر سے ایک کال آئی تو وہ حیران بھی ہوئیں اور پریشان بھی کیونکہ دوسری جانب سے لائن پر انھیں پاکستانی جیل میں قید ان کے شوہر ونگ کمانڈر ابھینندن کی آواز سنائی دی۔
آئی ایس آئی کی جانب سے یہ کال سعودی عرب سے روٹ کی گئی تھی۔
مبینہ طور پر ایک جانب پاکستانی اہلکار ابھینندن پر گھونسوں کی بوچھاڑ کر رہے تھے تو دوسری جانب ان کا ہی ایک آدمی ابھینندن کی اہلیہ سے فون پر ان کی بات کروا رہا تھا۔ جاسوسی کی دنیا میں اسے 'گڈ کاپ، بیڈ کاپ' تکنیک کہا جاتا ہے اور اس کا مقصد کسی شخص سے زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرنا ہوتا ہے۔
پھر اسی روز عمران خان نے پاکستانی پارلیمان میں اعلان کیا کہ ان کا ابھینندن کو قید میں رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، وہ اسے چھوڑ رہے ہیں۔

No comments:
Post a Comment